22 اپریل 2015 - 22:38
طرابلس کے جنوب میں الزہرا شہر آزاد

لیبیا کی فوج نے طرابلس کے جنوب میں واقع الزہرا شہر کو القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج نے قبائل کے تعاون سے الزہرا شہر سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا اور اس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے- موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان ناصریہ کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں- لیبیا کی فوج نے غریان کے علاقے میں القاعدہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں- لیبیا کے ایک فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں القاعدہ سے متعلق دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے- دوسری جانب لیبیا کی ہلال احمر سوسائٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں ابتک پانچ لاکھ ستّاون ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں- واضح رہے کہ لیبیا میں سنہ دوہزار گیارہ میں قذافی حکومت کے زوال کے بعد سے بحران جاری ہے-

.......

/169